-->
بچوں میں کارٹون کا کریز

بچوں میں کارٹون کا کریز



بچوں میں کارٹون کا کریز

ایک دور تھا جب بچے چاند پر رہنے والی پریوں کی کہانیاں سناکرتے تھے ۔چرخہ کاٹنے والی بوڑھی عورت کا تصور ان کے ذہن میں تھا۔نانیاں، دادیاں بچوں کو جادونگری ،جن پری اور شہزادوں اور شہزادیوں کے قصے سناتی تھیں۔
وقت کے ساتھ ساتھ گھر کے بڑے بزرگوں کی جگہ ٹی وی نے لے لی۔اب بچوں کو اپنی نانی یا دادی کسی کیس کی شہزادی کی کہانی سننے کا اشتیاق نہیں ہوتا تھا بلکہ وہ دوپہر ،شام ہی ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتے اور کارٹون دیکھتے۔ٹیلی ویژن کے ابتدائی دور میں ٹام اینڈ جیری ،مکی ماؤس سب سے مشہور کارٹون تھے۔
جو پاکستان کے واحد ٹی وی چینل پی ٹی وی پر دکھائے جاتے جن کا دورانیہ بھی دس سے پندرہ منٹ سے زیادہ نہیں ہوتا۔
وقت نے انگڑائی لی اور جدت آگئی تو ٹی وی چینلز کی تعداد بھی بڑھ گئی۔
پی ٹی وی کے ساتھ دو چینلز اور وجود میں آئے تو بچوں کو مزید کارٹون پروگرام دیکھنے کو ملیں۔

ڈش اینٹینا دور آیا۔کیبل آئی تو کارٹون نیٹ ورک بھی گھر گھر پہنچ گیا۔ڈورے مون،شین شن،ڈورا،پاورپف گرلز اور پوہphooکے کارٹون کریکٹرز بھی بچوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔وائی فائی ،کیبل نیٹ ورک کے دور میں 24گھنٹے کارٹون نشر ہوتے ہیں۔

Baca Juga

ڈورے مون سے بچوں کے بڑھتا ہوا کریز تو حکومتی ایوانوں تک جا پہنچاتھا کہ اس کارٹون پر پابندی عائدکرنا پڑی۔ڈور ے مون میں ڈورے مون نامی بلی کاکریکٹر بچوں کو خوب پسند ہے ۔جس کے پاس ہر مشکل کا حل موجود ہوتا ہے اس کی پاکٹ میں موجود گیجیٹ سے ہر مسئلہ منٹوں میں Solveہوجاتا ہے ۔
نوبیتا جس کا کردار ایک سست،نالائق اور لاپرواہ بچے کا ہے۔ڈورے مون اس کی مدد کرتا ہے ۔سوزوکا بچیوں کا پسندیدہ کردار ہے ۔جو ایک سلجھی ہوئی لڑکی ہے ۔سنیو اور جیان ہر وقت نوبیتا کو تنگ کرتے رہتے ہیں جبکہ ڈورے مون اس کو دونوں کی شرارتوں سے بچاتا رہتا ہے۔

آج کل چھٹیاں ہیں تو بچوں کو ٹی وی دیکھنے کا وقت بھی زیادہ ملتا ہے ۔ہمارے بچے بچیوں میں کارٹونز کا اس قدر کریز ہے کہ وہ کھانا بھی اپنے پسندیدہ کارٹون پروگرام کو دیکھتے ہوئے کھاتے ہیں۔کئی بچے ایسے ہیں جب تک ان کا پروگرام نہیں چلتا وہ کھانا کھانے سے ہی انکار کر دیتے ہیں۔
دراصل الیکٹرانک ایجادات موبائل،ٹیب نے بچوں کو اتنی آسانیاں پیدا کردی ہیں کہ اب انہیں اپنے سے پہلے بچوں کی طرح اپنے کارٹون دیکھنے کے لیے گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑتا بلکہ گھرمیں ٹی وی یا LEDآن کی اور کیبل پر کارٹون چینل سٹارٹ ہو گیا۔
اگر کیبل نہیں آرہی تو تشویش کی کوئی بات نہیں وائی فائی لگا ہوتو موجیں ہی موجیں،موبائل کی سکرین یا ٹیب پر کارٹون دیکھ لیے۔اگر وائی فائی نہیں تو تب بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔سستے ترین نیٹ پیکجز کی بدولت کہیں بھی کسی بھی وقت موبائل ڈیٹا نیٹ ورک آن کیا اور بچوں کے فیورٹ کارٹونز ان کے سامنے حاضر ہو گئے۔

ڈورے مون کے علاوہ پو کیمون ،ڈورا بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔بالخصوص سنڈریلاسیریز کے فیملی کریکٹرز فروزن اور اس کی بہن کو بچیاں شوق سے دیکھتی ہیں۔ ان کے سکول بیگز،پنسل بکس،واٹر بوتل ،پنسل بھی باقاعدہ فرمائش کرکے انہی کریکٹرز کی تصوریوں والے لیے جاتے ہیں اور پھر سکول میں ان چیزوں کا مقابلہ ہوتا ہے ۔
اپنی دوستوں کو فخر سے یہ سب کچھ دکھایا جاتاہے ۔لڑکوں میں تو ڈورے مون ہی زیادہ مشہور ہے۔
موٹو پتلو بھی آج کل famousہورہے ہیں۔لیکن سپائیڈرمینbentenلڑکوں کے فیورٹ ترین ہیں ۔بین ٹن کی شرٹس،پنسل سکول بیگز، جاگرز بھی بین ٹن کی تصویر والے چاہیے۔
مگر ٹام اینڈ جیری ،مکی ماؤس کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے بلی اور چوہے کاکھیل آج ڈیجیٹل بچوں کی پسندیدہ پروگرامز کی لسٹ میں نمایاں ہے اور پنک پینتھر بھی شوق سے دیکھا جاتاہے۔








Related Posts

0 Response to "بچوں میں کارٹون کا کریز"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel