-->
اردو لطیفے - پارٹ 13

اردو لطیفے - پارٹ 13



بیٹا باپ سے

بیٹا (باپ سے) ”ابو میرے سینگ کیوں نہیں ہیں؟“ باپ: کیوں بیٹے؟“ بیٹا: ماسٹر صاحب کہتے ہیں تم اللہ میاں کی گائے ہو۔


Baca Juga

استاد شاگرد سے

استاد: شاگرد سے آ کر گھر میں چوہے ہوں تو کیا کرنا چاہیے۔ شاگرد: استاد صاحب گھر میں بلیوں کو چھوڑ دینا چاہیے۔

ایک بچہ دوسرے بچے سے

ایک بچہ دوسرے بچے سے (خوش ہو کر) ”میں نے سنا ہے کہ تم دوسرے بچوں سے یہ کہتے ہو کہ مے ں بہت ذہین اور عقلمند ہوں؟“ دوسرا بچہ: ”ارے بھائی! تمہیں تو پتہ ہے مجھے جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔“


شاگرد استاد سے

شاگرد (استاد سے) جناب آپ نے مجھے حساب میں صفر دیا ہے‘ سخت پریشان ہوں۔ استاد: میں اس لیے پریشان ہوں کہ اس سے نیچے کوئی اور ہندسہ نہیں جو میں تمہیں دیتا۔


مالک نوکر سے

مالک (نوکر سے) میرے پینے کے لیے ایک شرب میں سات چمچے چینی ڈال کر لاوٴ۔ نوکر: نہیں صاحب جی! آپ پر چیونٹیاں چڑھ جائیں گی۔


ایک دوست دوسرے دوست سے

ایک دوست (دوسرے سے) اگر دنیا میں پانی نہ ہوتا تو۔! دوسرا: تو پھر دودھ خالص ملتا۔


ماں منے سے

ماں منے سے: بیٹا جاوٴ ذرا ہمسائے سے چمچ مانگ کر لاوٴ۔ بیٹا: ماں انہوں نے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ماں: یہ لوگ بھی دن بدن کنجوش ہو گئے ہیں‘ جاوٴ الماری سے اپنا نکال لاوٴ۔


بیٹا

بیٹا: ماں ماں دس روپے دینا باہر فقیر کو دیتے ہیں۔ ماں : کہاں ہے فقیر؟ بیٹا: وہ گلی کے کونے میں کھڑا قلفیاں بیچ رہا ہے۔


استاد

استاد نے ایک بچی سے گھر کے کام کی کاپی لی اور اسے دیکھنا شروع کیا‘ اس میں بہت زیادہ غلطیاں تھیں‘ ہنس کر کہنے لگیں ”تم اکیلی نے اتنی ساری غلطیاں کیسے کر لیں؟“ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔ ”مس! بھائی جان نے بھی میری مدد کی تھی۔“




راوی اور چناب کہاں ہیں؟

باپ(بیٹے سے)راوی اور چناب کہاں ہیں؟ بیٹا (باپ سے) امی سے پوچھو، وہ ہی چیزوں کو ادھر ادھر رکھ دیتی ۔


ہوائی جہاز

ہوائی جہاز کے ایک افسر نے پائلٹ کو ڈانٹا۔ ”مجھے رپورٹ ملی ہے کہ کل رات تم لوگوں نے خوب شراب پی کر سڑکوں پر ٹھیلہ کھینچا اور دھوم مچائی، کیا فوج کے وقار کو اس طرح قائم رکھا جاتاہے۔ فوجیوں نے کہا”یہ تو آپ ہی بہتر جانتے ہیں سڑکوں کے ٹھیلے پر توآپ ہی سوار تھے۔“


مسافر اور کنڈیکٹر

ایک مسافر بڑا سا گھڑا لے کر بس میں سوار ہوا۔ کنڈیکٹر نے کہا۔ ”دو آنے تمہارے اور چار آنے اس گھڑے کے۔“(اس پر اس مسافر نے کافی دیر تک کنڈیکٹر سے جھگڑا کیا کہ گھڑے کا کرایہ نہ لگے لیکن اس کی ایک نہ چلی اور آخر کار اس نے گھڑا کھولا اور کہنے لگا۔ ”بیٹا باہر نکل آؤ، اس طرح تمہارا کرایہ کم لگے گا۔“

باپ بیٹے سے

باپ بیٹے سے لاہور پہنچتے ہی تار بھیج دینا۔ بیٹا: ابا جان لوہے کا یا تابنے کا۔



جج

جج: تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ اس شخص نے چوری کی ہے۔ گواہ: میں خود اس کے ساتھ تھا۔ استاد: (شاگرد سے) بارہ بجے سورج کہاں ہوتا ہے۔ شاگرد: (معصومیت) سے جناب آسمان پر۔


استاد شاگرد سے

استاد شاگرد سے بورڈ کے پیپرز سے کیا مراد ہے۔ شاگرد جو پیپرز بورڈ پر بیٹھ کر دےئے جائیں ان کو بورڈ کے پیپر کہا جاتا ہے۔



ایک پرچے میں سوال آیا

ایک پرچے میں سوال آیا کہ پینٹر کسے کہتے ہیں۔ ایک بچے نے بڑا مدلل جواب دیا کہ میرے خیال میں پینٹر ”پ“ سے شروع ہوتا ہے اور پینٹ بھی ”پ“ سے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ پینٹ سینے والے کو پینٹر کہتے ہیں۔


استاد شاگرد سے

استاد (شاگرد سے) بتاوٴ اس نقشے میں پانی کہاں ہے؟ شاگرد جناب اگر اس نقشے میں پانی ہوتا تو یہ گیلا ہوتا۔



ایک دیہاتی

ایک دیہاتی کے پاس ایک انگریز بطور مہمان ٹھہرا۔ دیہاتی نے مکئی کی روٹی پر ساگ رکھ کر دیا۔ انگریز نے ساگ کھا کر روتی واپس کر دی اور کہا یہ اپنی پلیٹ لے لو۔




جیلرقیدی سے

جیلر: (قیدی سے) تمہیں جیل سے کوئی شکایت تو نہیں ہے۔ قیدی: جی ہاں باہر نکلنے کا راستہ نہیں ہے۔


استاد شاگرد سے

استاد: (شاگرد سے) بتاوٴ سورج سے ہمیں کیا فائدہ ہوتا ہے۔ شاگرد جناب دو مہینوں کی چھٹیاں۔


باپ بیٹے سے

باپ (بیٹے سے) سوالات آسان تھے ناں۔ بیٹا: جی ہاں سوالات تو آسان تھے مگر جواب مشکل تھے۔


ایک دفعہ

ایک دفعہ چند لڑکوں کا ایک انگریز سے سامنا ہوا۔ ایک لڑکے نے انگریزی میں باتیں کرنا شروع کیں۔ انگریز نے اسے تھپڑ دے مارا۔ دوسرے لڑکوں نے مارنے کی وجہ پوچھی تو انگریز نے جواب دیا۔ اس لیے مارا کہ اتنی انگریزی آتی ہے تو امریکہ کیوں نہیں آتے؟


گدھے

ایک بڑھیا گدھے کو ہانکے لیے جا رہی تھی ایک لڑکے نے مذاق سے کہا گدھے کو اماں سلام“ بڑھیا نے کہا ”جیتے رہو بیٹا۔“


سپاہی دیہاتی سے

سپاہی (دیہاتی سے) تمہاری کھوئی ہوئی گائے کی کوئی نشانی ہے؟ دیہاتی (سوچ کر) ”جناب وہ دم ہلاتی ہے۔“


استاد شاگرد سے

استاد (شاگرد سے) جملہ بناوٴ ”میرے منہ میں پانی بھر آیا۔“ شاگرد: جب میں نے نلکے کو منہ لگایا تو میرے منہ میں پانی بھر آیا۔“








Related Posts

0 Response to "اردو لطیفے - پارٹ 13"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel