
آلو بخارے کے فائدے
آلو بخارے کے فائدے
گرمی کی کمی بیشی اور مٹی کی تاثیر کے سبب آلو بخارے کے رنگ اور جسامت میں فرق پڑ جاتا ہے۔ اس کا اصل نام تو لو ہے‘ لیکن بخارا شہر کی نسبت سے اسے ’لو بخارا‘ کہا جاتا ہے۔ دنیا میں سب سے بڑا آلو بخارا فرانس اس سے چھوٹا بخارا میں اور درمیانے درجے کا پاکستان میں پیدتا ہو اہے۔
اس کا مزاج سرد تر ہے‘ جوانوں‘ گرم طبیعت والوں کے لیے مفید ہے۔ جگر اور مثانہ کی حرارت اور خون کی تیزابیت دور کرنے کی بے مثال قدرتی غذا اور دوا ہے۔ دل کی گرمی‘ گھبراہٹ‘ دھڑکن اور شریانوں کے اردگرد کا کولسٹرول تحلیل کر کے خونی دبائو کم کرنا اس کا خاص فعل ہے۔ معدہ اسے دو تین گھنٹے میں ہضم کر لیتا ہے۔
بڑا آلو بخارا آلوچہ کی ایک قسم ہے جسے جدید سائنسی طریقوں سے پیوند لگ اکر ایک خوش مزہ غذا بنا دیا گیا ہے۔ یہ پھل وسط مئی سے جولائی تک ملک بھر کی منڈیوں میں ملتا رہتا ہے۔ سرخ رنگ کا کچا پھل کھٹا‘ سیاہ رنگ کا پکا ہوا میٹھا ہوتا ہے۔ یہ مزیدار اور ایک سستی حیاتین بھری غذا ہے۔
متلی اور قے
اطباء کہتے ہیں کہ خشک آلو بخارا منہ میں رکھ کر چوسنے سے متلی اور قے رفع ہو جاتی ہے‘ خصوصاً حاملہ خواتین کی متلی اور قے میں یہ بہت مفید ہے۔ اس سے غذائیت بھی حاصل ہوتی ہے۔ شدید پیاس کی حالت میں یا جب لو چل رہی ہو‘ خشک آلو بخارا چوسنا فائدہ مند ہے۔ شدید قے اور متلی سے نجات حاصل کرنے یا قبض سے چھٹکارا پانے کے لیے پانچ سے دس لو بخارے ایک پیالی گرم پانی میں ڈھائی تین گھنٹے کے لیے بھگو دیے جاتے ہیں اور پھر انہیں مل کر اور چھان کر یہ پانی مریض کو پلا دیا جاتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ نسخہ دن میں دو مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔تیز بخار کی صورت میں بھی جب منہ کا ذائقہ کڑوا ہو یہی نسخہ استعمال کرنا چاہیے۔ یہ نسخہ ایسے سردرد کا بھی علاج ہے جو تیز دھوپ میں چلنے یا گرم ماحول میں کام کرنے سے ہو جاتا ہے۔
بدہضمی اور قبض
بدہضمی‘ بھوک نہ لگنے‘ قبض ‘ پتی اچھلنے‘ شدید سر درد‘ دھے سر کا درد‘ بڑھے ہوئے فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) کی صورت میں یہ نسخہ زمائیے:
آلو بخاراپانچ عدد‘ سونف ایک چمچ‘ منقیٰ مویز سات عدد (بڑی کشمش جس کے بیج نکال دیے گئے ہوں)‘ ان سب اجزاء کو رات ایک پیالی گرم پانی میں بھگو دیں اور صبح مل‘ چھان کر پی لیں۔ اگر سردی کا موسم ہو تو پانی نیم گرم کر لیں۔ لیکن لو بخارے کو بہت زیادہ پکانا نہیں چاہیے‘ کیوکہ اس کے فوائد کم ہو جاتے ہیں۔
ضروری احتیاط
یہ خیال رہے کہ جن لوگوں کو کھانسی یا نزلہ رہتا ہو یا ان کا حلق خراب رہتا ہو‘ وہ اس نسخہ کو استعمال نہ کریں۔ اس طرح سخت سردموسم میں بھی یہ نسخہ احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔
ملیریا بخار
ملیریا بخار میں‘ تیز بخار‘ سردرد اور سرمیں زیادہ بوجھ ہو اور شدت مرض میں مریض بہکی باتیں کرنے لگے تو خشک آلو بخارا سات سے اکیس دانے تک گل نیلوفر تولہ بھر اور عناب سات دانے تین پائو پانی میں بھگو‘ مل‘ چھان کر ‘ کھانڈ شکر ملا کر برف سے ٹھنڈا کر کے دھ دھ گھنٹے بعد پانچ سات مرتبہ دھی پیالی پلانے سے یاوہ گوئی ختم‘ سر درد کو سکون اور بخار میں کمی ہونے لگ جاتی ہے۔
زہریلے مادوں کا اخراج
معدے میں خشکی اور جلن‘ پیٹ میں گیس‘ بھوک کی کمی‘ ہاتھ پائوں کی جلن اور صبح جاگنے پر منہ کا مزہ کڑوا‘ اجابت کھل کر نہ نا اور قبض والے مریض صبح سویرے تازہ لو بخارہ دو سے ٹھ چھٹانک بطور ناشتہ چند روز استعمال کر لیں تو صبح ایک چٹ پٹہ ناشتہ بھی ہو جائے گا اور مرض بھی دور ہو جائے گا۔ بعض مریضوں کے کانوں میں سائیں سائیں اور کسی کسی کو سیٹیاں بجنے کی وازیں تی رہتی ہیں۔ کئی مریض سر میں چکر نے کی شکایت کرتے ہیں۔ اور کسی کو ہر چیز گھومتی نظر تی ہے۔ یہ بیماریاں دماغ میں زہریلے فضلات جمع ہونے سے رونما ہوتی ہیں۔
مٹاپا
ایسے لوگ جو غذائیں تو زیادہ حرارے پیدا کرنے والی کھائیں مگر محنت مشقت سی جی چرائیں‘ ان کا جسم موٹا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ زائد غذائی حرارے چربی کی شکل میں پیٹ پھیلا دیتے ہیں۔ بعض لوگوں میں چربی کی گلٹیاں بھی بننے لگتی ہیں۔ آلو بخارا اس زائد چربی کو تحلیل کر کے جسم کو ہلکا اور دبلا بنا دیتا ہے‘ خاص طور پر دل کے اردگرد جمی ہوئی کولسٹرول کی تہہ میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔
اپھارہ
جو افراد پیٹ بڑھنے‘ ہوا رکے رہنے اور اپھارہ کے شاکی ہوں‘ ان کے لیے آلو بخارا دوا ہے اور غذا بھی۔ ایسے مریض روزانہ ایک دو پائو آلو بخارا کا ناشتہ کر کے دوسری تمام غذائیں ناشتے میں نہ لیں تو چند روزہ استعمال سے پیٹ ہلکا‘
قبض دور اور چربی کم ہونا شرع ہو جاتی ہے۔
وہ صبح لو بخارے کاناشتہ کریں اور دونوں وقت سوکھی روٹی‘ موسمی سبزیاں‘ سادہ یا گوشت میں پکی ہوئی کھائیں۔ شام چار بجے بھی عمر اور طاقت کے مطابق دھ پائوں سے دھ سیر تک آلو بخارا کھانے سے چند ہفتوں میں پیٹ ہلکا اور وزن کم ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ لیموں کی تازہ سکنجبین دن میں ایک دو مرتبہ اور موسمی پھل کھانے سے پیٹ کم کرنے میں مزید سانی ہوتی ہے۔ ایسے مریضوں کو مٹھائی اور دالیں استعمال نہیں کرنی چاہئیں۔
ہاتھ پائوں کی جلن
جن افراد کا ہاضمہ خراب‘ پیٹ میں گیس‘ منہ میں کثرت سے پانی بھر تا ہے اور ہاتھ پائوں جلتے ہیں‘ وہ صبح آلو بخارا کے ناشے کے بعد دہی کی پتلی یا چاٹی کی لسی استعمال کریں تو چند روز میں گیس دور‘ قبض صاف اور ہاتھ پائوں کی جلن موقوف ہو جاتی ہے۔
امراض نسواں
جن عورتوں کا صبح اٹھتے ہی دل متلانے‘ کھانے کھانے کو جی نہ چاہے اور سر بوجھل سا ہو تو وہ صبح تین سے سات لو بخارے کا ناشتہ کریں۔ شام کو بھی آلو بخارا کھائیں اور دن میں دو تین مرتبہ لیموں کی تازہ سکنجبین بنا کر پئیں تو چند روز میں طبیعت ہلکی اور متلی میں کمی ہونے لگے گی۔
جن افراد کی طبیعت میں چڑچڑا پن ہو۔ صبح اٹھنے پر حلق کڑوا‘ پیاس زیادہ اور بے چینی ہو‘ معدہ میں سختی یا جگر بڑھا ہو‘ وہ ایک پائو مونگ سالم کے ساتھ ایک سیر آلو بخارا پکا کر دونوں وقت سادہ روٹی کے ساتھ کھا لیں تو ایک زود ہضم‘ معدے کی سختی دور کرنے والی سستی چٹ پٹی غذا اور مفت کی دوا مل جائے۔
آلو بخارے کی چٹنی
خوش مزہ‘ لذیذ حراروں بھری چٹنی بنانے کے لیے دو سیر خشک آلو بخارا ایک دو دفعہ پانی سے دھو لیجئے۔ اس کے بعد چار سیر کھانڈ میں دو سیر پانی ملا کر گ پر چڑھائیں۔ ایک جوش نے پر لوبخارا‘ دھویا ہوا ڈال دیں۔ کفگیر یا چمچے سےآ ہستہ آہستہ ہلاتے رہیں۔ جب کھانڈ کی چاشنی کا قوام گاڑھا ہونے لگے تو ایک ایک سیر سیب اور کیلے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے ایک پائو مغز بادام‘ ایک پائو مغز پستہ‘ ایک چھٹانک دانہ الائچی کلاں اور ایک بوتل سرکہ دیسی یا ولایتی ملا کر کوئلوں کی نرم نچ پر دم پخت کریں۔ فرحت افزا اور خوش ذائقہ چٹنی تیار ہو گی۔
0 Response to "آلو بخارے کے فائدے"
Post a Comment