
لیچی کے فوائد
لیچی کے فوائد
لیچی کا شمارگرمیوں کے خاص پھلوں میں ہوتا ہے۔ موسم گرما لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جو پر تیز نوکدار اُبھار ہوتے ہیں۔ اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شیریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔ یہ پھل نہایت حساس ہے اور پیڑ سے اتر کر بہت جلد خراب ہو جا تا ہے۔ لیچی کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ لیچی مغربی بنگال کے علاوہ پاکستان میں سندھ کے بعض علاقوں میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔ لیچی کے درخت کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ اس میں پھول لگتے ہی شہد کی مکھیاں پالی جاتی ہیں اور اس سے تیار ہونے والا شہد انتہائی عمدہ ہوتا ہے۔
لیچی میں وٹامن سی کی بڑی مقدارموجود ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم، سوڈیم، وٹامن اے، بی، سی، تھائیمین، زنک، کاپر اور ریبوفلووین بھی پایا جاتا ہے۔روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔ لیچی میں چکنائی بہت ہی کم ہوتی ہے، جس کی وجہ سے یہ پھل تمام عمر کے افراد کے لیے فائدے مند ہے۔ آیئے ہم آپ کو لیچی کے خاص خاص فوائد سے آگا ہ کرتے ہیں۔
خاص فوائد
لیچی میں کیلوریز اور کولیسٹرول کی مقدار کافی کم ہوتی ہے تاہم اس اس میں فائبر کی موجودگی وزن کی زیادتی سے پریشان افراد کے لیے خاصی مفید ہوتی ہے۔
لیچی میں اولیگونل کی موجودگی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کو خطرناک الٹروائلٹ شعاعوں کے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں نہایت مؤثر ہے۔
لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے اور دل کی کمزوری میں بہت زیادہ مفید ہے۔
لیچی پیاس بجھاتی اور جگر کے بیشتر امراض خصوصاً جگر بڑھنے میں نہایت فائدہ مند ہے۔
لیچی کا استعمال ہر قسم کے کینسر سے بچاتا ہے۔ خصوصاً اینٹی بریسٹ کینسر ہے۔
روزانہ سو گرام لیچی کا استعمال پورے دن کی وٹامن سی کی ضرورت پوری کردیتا ہے۔
روزانہ ۲ سے ۳ دانے، چھ چھ گھنٹے کے بعد کھانے سے خون صالح پیدا کرتی ہے۔
لیچی یرقان کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے جبکہ یہ ہاضمہ کو بھی تیز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
لیچی کا استعمال ہاتھ پاؤں کی جلن میں انتہائی مفید ہے۔
لیچی کا استعمال جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے۔
تازہ لیچی جلد بہتر بناتی ہے اور جسم کو طاقت بخشتی ہے۔
0 Response to "لیچی کے فوائد"
Post a Comment