
اردو لطیفے - پارٹ 5
آہستہ آہستہ
سیکریٹری دیر سے دفتر پہنچی تو افسر نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا۔ ”مس روزی ! آج تم آفس دیر سے کیوں آئی ؟“ ”سر ایک نوجوان میرا پیچھا کر رہا تھا۔ “ ”تو اس بات کا دیر سے آنے سے کیا تعلق ہے؟“ سروہ بہت آہستہ آہستہ چل رہا تھا۔ “
غلط بس
بس میں بیٹھی ہوئی ایک بوڑھی عورت نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے نشے میں دھت نوجوان سے کہا شاید تمہیں احساس نہیں کہ تم سیدھے دوزخ کی طرف جا رہے ہو۔ نوجوان یہ سنتے ہی اٹھ کھڑا ہوا۔ اور گھبرا کر بولا خدا کی پناہ کنڈیکٹر بس روک کر مجھے اتار دیجئے میں غلط بس میں سوار ہو گیا ہوں۔
شادی شدہ
ایک فوجی نے اپنے ساتھی کو بتایا۔ میں اکیلا تھا اور خطروں سے کھیلنا چاہتا تھا اس لئے فوج میں شامل ہو گیا۔ ساتھی بولا۔ میں شادی شدہ تھا۔ اس لئے سکون کی تلاش میں فوج میں شامل ہو گیا۔
شرمناک بات
ایک نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا۔ اتنے میں ایک خوبصورت لڑکی نوجوان کے پاس آئی۔ اس کا مزاج پوچھا تو نوجوان نے بتایا کہ یونیورسٹی کے دنوں میں یہ لڑکی اور میں ایک ساتھ سویا کرتے تھے۔
بیوی بولی کتنی شرمناک بات ہے۔ کہاں سوتے تھے۔ نوجوان نے جواب دیا۔ فزکس کی کلاس میں۔
ائر کنڈیشنڈ مرغ
ایک جگہ دیوار پر کچھ اشتہار اس طرح لگے ہوئے تھے کہ ان کی عبارت آپس میں مل گئی تھی۔ ”آج ایک سیاسی جماعت اور مشہور چیونٹیوں کے درمیان ایک میچ کھیلا جا رہا ہے جس کے ستارے ہیں گھوڑا، چابی اور مہمان اداکار صابن آپ سے درخواست ہے کہ ائیر کنڈیشنڈ مرغ کھانے کے لئے اسٹیڈیم میں آکر ہر قسم کا کپڑا خر دیں۔
آمنے سامنے
عورت(لڑکے سے): بیٹا، آپ کا گھر کہاں ہے؟ لڑکا: اسکول کے سامنے۔ عورت: اور اسکول کہاں ہے؟ لڑکا: میرے گھر کے سامنے عورت: اچھا تو آپ کا گھر اور اسکول دونوں کہاں ہیں ؟ لڑکا: ایک دوسرے کے آمنے سامنے۔
عادت
میرا ایک کلاس فیلو لڑکامجھ سے بہت محبت کرتا ہے۔ مجھے بھی اس سے گہری محبت ہے۔ اس کی ایک عادت سے مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے وہ میری خاطر دل کھول کر خرچ کرتا ہے۔ اس کی اس عادت کو چھڑانے کی کوئی ترکیب بتائیے۔ اس نے شادی کر لیجئے۔
نرس
ایک شخص نے اپنے ایک دوست کہا۔ معلوم ہوتاہے۔ علی کافی دن تک ہسپتال میں رہے گا۔ دوست نے پوچھا۔ کیوں ؟کیا تم اس کے ڈاکٹر سے مل چکے ہو۔ اس شخص نے جواب دیا۔ نہیں مگر میں اس کی نرس سے مل چکا ہوں۔
منگیتر
ہسپتال میں ایک مریض کو ایک خوبصورت نرس نے سہارا دے کر اٹھایا تو مریض بولا جی چاہتا ہے کہ اسی طرح بانہوں میں رہ کر دم توڑ دوں۔ نرس بولی تمہاری خواہش پوری بھی ہو سکتی ہے۔ اگلے بیڈ کے پاس کھڑے ہوئے ڈاکٹر نے تمہاری بات سن لی ہے اور وہ میرا منگیتر ہے۔
شور
ایک صاحب سے ہوٹل کے منیجر نے کہا براہ کرم ہوٹل کا کمرہ آج ہی خالی کر دیجئے رات گئے بہت زیادہ شور مچانے سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔ وہ صاحب بولے مگر میں نے رات کو ذرا بھی شور نہیں مچایا تھا۔
منیجر نے کہا آپ نے تو نہیں مگر ان لوگوں نے یقینا شور سنا تھا۔ جو آپ کو اٹھا کر آپ کے کمرے تک لائے تھے۔
بھرتی
ایک لڑکا ایک گدھے کو کان سے پکڑ کر کھینچتا ہوا پولیس اسٹیشن کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ پولیس والوں کو شرارت سوجھی ایک سپاہی نے لڑکے کومخاطب کرتے ہوئے کہا۔
”ارے اپنے بھائی کو کان سے پکڑ کر کیوں کھنچے لئے جا رہے ہو؟“ اس لئے کہ یہ کہیں پولیس میں بھرتی نہ ہو جائے۔“ لڑکے نے فوراً جواب دیا۔
بینشن
ڈاکٹر(بوڑھے مریض سے) میں تمہیں ایسی دوادوں گا کہ تم جوان ہو جاؤں گے۔ بوڑھا مریض (تقریباً چیختے ہوئے)نہیں نہیں ڈاکٹر ! اگر میں جوان ہو گیا تو مجھے”پینشن“ کون دے گا۔ ؟
معصومیت
ایک لڑکا باغ میں درخت پر چڑھا آم توڑ رہا تھا کہ اتنے میں چوکیدار آگیا وہ غصے سے بولا؟شرم نہیں آتی چوری کرتے ہوئے بتا تیرا باپ کہاں ہے۔ لڑکا نہایت معصومیت سے بولا۔ وہ دوسرے درخت پر چڑھے ہوئے ہیں ؟
ایک سو اسی پونڈ
ایک صاحب ہوائی جہاز میں پہلی بار سفر کر رہے تھے جہاز کی سیڑھیوں کی طرف تیزی سے بڑھے تو ائر ہوسٹس نے انہیں روکنے کے لئے کہا”ویٹ پلیز۔“ ان صاحب نے جلدی سے کہا”ایک سواسی پونڈ۔ “
کار پینٹر
ایک طالب علم نے داخلہ کے لئے اس وقت کالج میں درخواست دی جب داخلے کا وقت گزر چکا تھا کالج پرنسپل نے کہا۔ ”معاف کیجئے گا۔ اب کوئی سیٹ خالی نہیں ہے۔
“ طالب علم نے جلدی سے کہا:”جناب آپ سیٹ کی فکر نہ کر یں میں اس کا خود انتظام کر لوں گا کیو نکہ میرا باپ کا رپینٹر ہے اور وہ بہت عمدہ میز کر سیاں بناتا ہے۔
مرغی کا بچہ
مالک (نوکر سے) میں نے تم سے کہا تھا، چاول مرغی کے بچے کو ڈال دو، تم نے بلی کو ڈال دئیے ہیں۔ نوکر :جناب ! مرغی کا بچہ بلی کے پیٹ میں ہے۔
آئس کریم
ایک صاحب اپنے ایک دوست سے پوچھنے لگے”آپ کے بڑے لڑکے کا نام کیا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا”نفیس کریم، چھوٹے لڑکے کا نام رئیس کریم۔“ پہلے صاحب نے بیچ میں ٹوک کر کہا”تو پھر آپ کی بیٹی کا نام یقیناآئس کریم ہوگا۔ “
نقلی
نانی اماں نے منے سے کہا”بیٹے جب تمہیں کھانسی آیا کرے تو منہ کے آگے ہاتھ رکھ لیا کرو۔ “ منے نے کہا:”نانی اماں آپ فکر نہ کر یں میرے دانت آپ کی طرح نقلی نہیں ہیں ۔ “
وِگ
ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کے کم سن بھائی کو لالچ دیتے ہوئے کہا اگر تم اپنی بہن کے بالوں کی ایک لٹ مجھے لادو تو میں تمہیں پانچ روپے انعام دوں گا۔ بچہ بولا:اگر آپ پچاس روپے دیں تو میں باجی کی پوری وگ لا کر دینے کو تیار ہوں۔
برا رزلٹ
بیٹے کا رزلٹ کارڈ دیکھ کر باپ نے غصے سے گرجتے ہوئے کہا”خدا کی پناہ… یہ رزلٹ ہے تمہارا 20بچوں کے کلاس میں تم آخری نمبر پر آئے ہو… ا س سے برارزلٹ میں نے آج تک نہیں دیکھا۔ “ ابو کیا ہمیں خدا کا شکر نہیں ادا کرنا چاہیے کہ کلاس میں 20سے زیادہ بچے نہیں تھے؟“بیٹے نے معصومیت سے سوال کیا۔
لوری
آدھی رات کو کسی نے ڈاکٹر کو فون کیا اور کہا ڈاکٹر صاحب مجھے نیند نہیں آرہی۔ ڈاکٹر نے جل کر کہا تم ٹیلیفون کو کان سے لگا کر لیٹ جاؤ میں تمہیں لوری دیتا ہوں۔
شیر ہے شیر
استاد نے شاگرد سے پوچھا:آپ کس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں؟ شاگرد بولا: آپ مجھے گدھا کہتے ہیں، امی گھر پر اُلو کہتی ہیں، ابو مجھے لنگور کہتے ہیں اور دادا کہتے ہیں میرا پوتا شیر ہے شیر۔
ہمکلام
کتے فروخت کرنے والے کے پاس کئی کتے تھے۔ ایک صاحب کو ایک کتا پسند آگیا۔ انہوں نے کتے بیچنے والے سے پوچھا۔ ”کیا آپ کے پاس اس کتے کا شجرئہ نسب ہے؟“ کتے بیچنے والے نے ایک نظر ان صاحب کی طرف اور پھر کتے کی طرف دیکھتے ہوئے جواب دیا۔
”جناب والا۔ اگر اس بے زبان کی زبان ہوتی تو وہ آپ جیسے شخص سے ہمکلام ہونا بھی پسند نہ کرتا۔ “
نشہ باز
ایک بد مست شرابی نے سر راہ ایک عور ت سے کہا تم دنیاکی سب سے بھدی اور بد صورت عورت ہو۔ عورت ناک چڑھا کر بولی اور تم دنیا کے سب سے زیادہ نشہ باز ہو۔ شرابی نے کہا۔ لیکن میرا نشہ تو صبح تک اتر جائیگا۔
آوارہ شوہر
چڑیا گھر میں شتر مرغ کے پنجرے کے قریب کھڑی ہوئی دو عورتوں سے گائیڈ نے کہا یہ شتر مرغ ہے۔ اسے بہت کم دکھائی دیتا ہے۔ اور وہ تقریباً ہر چیز کھا کر ہضم کر سکتا ہے۔ ایک عورت نے دوسری عورت سے چپکے سے کہا۔ خدا کی پناہ یہ تو آوارہ قسم کا شوہر بن سکتا ہے۔
جمعہ
ایک شوہر کی دوبیویاں آپس میں لڑ رہی تھیں دوران جنگ ایک کہہ رہی تھی آج بدھ ہے جبکہ دوسری کہہ رہی تھی نہیں آج جمعرات ہے۔ شوہر نے ان کی تکرارسنی توغصے سے بولا۔ میں پاگل ہوں جو جمعہ پڑھ کے آرہا ہوں۔
0 Response to "اردو لطیفے - پارٹ 5"
Post a Comment