-->
انجیر کے فائدے

انجیر کے فائدے




انجیر کے فائدے


Baca Juga



قدرت نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے پھل، سبزیاں، میوہ جات وغیرہ شامل ہےان میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے۔ انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لئےقدرت کی خوبصورت نعمت ہے ۔ا نجیر جسم کوپر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی بناتا ہے ۔
 
 انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیرمقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ۔
انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے ۔ انجیر کو بنگالی میں آنجیر ،  انگلش میں فِگ ،عربی میں تین، یمنی میں بلس ، سنسکرت ، ہندی ، مرہٹی اور گجراتی میں انجیر اور پنجابی میں ہنجیر کہتے ہیں ۔
یہ نازک پھل کہلاتا ہے اور پکنے کے بعد خود بخود ہی گرجاتا ہے اور اسے دوسرے دن تک محفوظ رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال کی بہترین صورت اسے خشک کرنا ہے ۔
 انجیر کے اندر پروٹین ، معدنی اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔ دونوں انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کثیرمقدار میں ہوتے ہیں جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں ۔ ان اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک  انتہائی مفید غذائی دوا کی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ اس لئے عام کمزوری اور بخار میں بھی اس کا استعمال اچھے نتائج دیتا ہے۔



(1)انجیر میں دیگر تمام پھلوں کے مقابلہ میں بہتر غذائیت ہے۔
(2)انجیربواسیر کوختم کر دیتا اور جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہے۔
(3) انجیر نہار منہ کھانے کے عجیب و غریب فوائد ہیں۔
(4) خشک انجیر سخت ہوں تو ان کو کم و بیش 25 منٹ پانی میں بھگو دیجئے اور دھو کر چھاؤں میں سکھا دیجئے ان شاء اللہ نرم ہو جائیں گے۔ سبزیاں ، پھل، خشک میوے وغیرہ ممکنہ صورت میں دھو کر ہی استعمال کئے جائیں تا کہ جراثیم کُش اَدوِیہ کا اثر دھل جائے۔
(5) اگر خونی بواسیر ہو تو پانچ عدد انجیر ٹکڑے کرکے پاؤ بھر دودھ میں اُبال کر ٹھنڈا کر کے روزانہ سونے سے پہلے کھا لیجئے ۔ ان شاء اللہ  تھوڑے ہی دنوں میں خون بند ہو جائیگا ۔ یہ عمل مستقل جاری رکھیں تو بہت اچھا ہے۔
(6) خشک بواسیرکے سبب بہت درد ہوتو پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر اس کے ساتھ نہار منہ یعنی ناشتہ سے قبل اور اگر روزہ ہو تو افطار میں خالی پیٹ پانچ عدد انجیر روزانہ کھایئے۔
(7) تازہ انجیر کا رس نچوڑ کر مَسّوں کو لگایا جائے تو مسے جھڑ جانے کی اُمید ہے۔
(8) جن کو بواسیر کی تکلیف کم مگر بد ہضمی زیادہ ہو وہ ہر کھانے سے قبل تین عدد انجیر کھا لیں۔
(9) جن کے پیٹ میں بوجھ ہو جاتا ہو وہ ہر بار کھانا کھانے کے بعد تین عدد انجیر کھالیں۔
(10)انجیر موٹے پیٹ کو چھوٹا کرتا اور موٹاپا دور کرتا ہے۔
(11) کمرکے درد والے روزانہ سات عدد انجیر کھا لیا کریں۔
(12)جس کو قبض رہتا ہو وہ روزانہ نہار منہ5 عدد انجیر کھا لیجئے۔
(13) انجیر کھانے سے حیض کے خون میں اضافہ اور دودھ میں زیادتی ہو تی ہے۔
(14) انجیر میں کھانسی اور دمے کا علاج ہے۔
(15) انجیر چہرے کا رنگ نکھارنے کیلئے مفید ہے۔
(16) انجیر پرانی بلغمی کھانسی کیلئے نَفع بخش ہے۔
(17)انجیر بلغم کو پتلا کر کے ہی نکال دیتا ہے۔
(18)انجیر پیاس بجھاتا ہے۔
(19) انجیر کا گودا بخار کے دوران مریض کے منہ کو خشک نہیں ہونے دیتا۔
(20) میتھی کے بیج اور انجیر پانی میں پکا کر خوب گاڑھا کر کے اس میں شہد ملا کر کھانے سے کھانسی کی شدت میں راحت ہوتی ہے۔
(21) انجیر گردہ اور مثانہ (یعنی پیشاب کی تھیلی) کی سوزش کیلئے مفید ہے۔
(22) سفیدانجیر سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ یہ گردہ، مثانہ اور پتے کی پتھری کو حل کر کے نکال دیتا ہے۔
(23)اگر کسی کے گردے فیل ہوں اور وہ طویل مدت تک انجیر استعمال کرے تو بفضلہ تعالیٰ اس کو صحت مل سکتی ہے۔
(24)انجیر پیٹ کی ریح کو باہر نکالتا ہے۔
(25) انجیر اور بادام ملا کر کھائیں تو پیٹ کی اکثر بیماریاں دوربھاگتی ہیں۔
(26) انجیر حلق کی سوزش ،سینہ کے بوجھ اور پھیپھڑوں کی سوجن میں فائدہ کرتا ہے۔
(27) انجیر جگر او ر تِلّی کو صاف کرتا ہے۔
(28) انجیر جگر او ر پتے کے سُدّے یعنی گندی گانٹھوں کو نکالتا ہے۔
(29) انجیر چھاتی کی پرانی سوزش کیلئے نفع بخش ہے۔
(30)انجیر کو جوش دیئے ہوئے پانی کے غرارے کرنے سے مسوڑوں اور گلے کی سوزش کم ہوتی ہے۔
(31) خشک انجیر کو جلا کر اس کی راکھ سے منجن کرنے سے دانت کا میل اور دھبے دور ہوتے ہیں۔
(32)جو شریف کی روٹی اور انجیر ملا کر کھانا متعدددماغی امراض کا علاج ہے۔
(33)انجیر بلڈ پریشر (B.P.) اور کولیسٹرول (CHOLESTROL) کے مریض کیلئے مفید ہے۔











Related Posts

0 Response to "انجیر کے فائدے"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel