-->
کیلے کے چھلکے کے فائدے

کیلے کے چھلکے کے فائدے





کیلے کا چھلکا، پھل سے زیادہ فائدہ مند

Baca Juga


کیلا ایک ایسا پھل ہے جو مارکیٹ میں سارا سال دستیاب ہوتا ہے جبکہ غذائیت کے اعتبار سے بھی اس کا جواب نہیں ہے، لیکن اگر اس کے چھلکے کے فوائد جان لیں تو کوئی انہیں پھینکنے کا سوچے گا بھی نہیں۔

کیلا پروٹین ، فائبر، وٹامن اے، بی 6 اور سی، پوٹاشیم، میگنیشیم ، فولیٹ اور آئرن وغیرہ سے بھرپور ہوتا ہے۔ بطور پھل کھانے میں اس کا ذائقہ اچھا ہے لیکن اسے سیریل، فروٹ سلاد حتیٰ کہ آئسکریم کے ساتھ بھی کھاکر لطف دوبالا کیا جاسکتا ہے۔

پھل کے فوائد اور غذائیت اپنی جگہ لیکن چھلکے کی بھی کم اہمیت نہیں، چھلکے کو کھانے سے صحت سے متعلق بیشتر مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ یہ ہاضمے، کولیسٹرول کم کرنے اور جلد کے عام مسائل حل کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔

خارش کا حل
عموما کوئی کیڑا کاٹ لے تو جلد پر فوراخارش شروع ہوجاتی ہے جو خاصی دیر تک رہتی ہے اور بے چینی میں مبتلا رکھتی ہے۔ اس کا آسان حل ہے کہ متاثرہ جگہ پر کیلے کے چھلکے سے مساج کریں اور فوری آرام پائیں۔


دانت چمکائیں
جدید دور میں دانتوں کو سفید تر بنانے کے بہت سے طریقے ہیں، مصنوعی طریقوں میں بلیچنگ ایجنٹ بھی شامل ہوتے ہیں جو دانتوں کی اوپری تہہ کو نقصان پہنچا کر دانتوں کی کمزوری کا باعث بننے کے علاوہ حساسیت کو بھی بڑھا دیتے ہیں لیکن کیلے کا چھلکا اپنے قدرتی جز پوٹاشیم کی بدولت دانتوں کو چمکانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس مقصد کیلئے کیلے کے چھلکے کو اپنے دانتوں پر تقریبا 2 ہفتوں تک روزانہ رگڑیں تو آپ کو نتائج نظر آنا شروع ہوجائیں گے جس کے بعد اسے آپ یقیننا مہنگے ٹریٹمنٹس کے بجائے اس آسان نسخے کے استعمال کو ترجیح دیں گے۔


جلد بہتر بنائیں
کیلے کے چھلکے میں بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو آپ کی جلد کیلئے بہترین ہیں۔ جھریاں کم کرنے کیلئے کیلے کا چھلکے سے مساج کریں اور جلد پر ہوجانے والا چپچپا پن دھونے کے بجائے آدھے گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں پھر سادے پانی سے منہ دھولیں۔ حیرت انگیز نتائج کیلئے ایسا کرنا اپنا معمول بنالیں۔


موئسچرائزنگ کیلئے
کیلے کے چھلکے کا پیسٹ بنا کر انڈے کی زردی میں ملائیں اور چہرے، گردن پر لگا کر 5 منٹ بعد دھولیں۔ یہ جلد کی خشکی دور کر کے چمک پیدا کرے گا۔
ایگزیما اور دانوں والی جلد کیلئے بھی یہ نسخہ بہترین ہے۔


پرسکون نیند پائیں
ٹرپٹوفین نامی ایک کیمیکل نیند کو بہتر بناتا ہے جبکہ سیریٹونن نامی کیمیکل آپ کو پرسکون کرنے کے علاوہ نیند بھی بہتربناتا ہے۔ کیلے کے چھلکے میں ان دونوں کی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔ بستر پر جانے سے قبل کیلے کا چھلکا کھانے سے بغیر کسی خلل کے پرسکون نیند آئے گی جبکہ سیریٹونن موڈ بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اگر کیلے کا چھلکا کھانا آپ کیلئے مشکل ہو تو اس کی سمودی (شیک) بھی بنائی جاسکتی ہے۔


آنکھوں کی صحت بہتر بنائیں
کیلے کے چھلکے میں پایا جانے والا عنصر لیوٹن آنکھوں کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آنکھوں کو سورج کی شعاعوں سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتا ہے۔ لیوٹن کی مناسب مقدار آنکھوں میں موتیا اترنے سے بھی بچاتی ہے۔


کولیسٹرول گھٹائیں
فائبر ، کولیسٹرول کم کرنے کیلئے بہت مفید سمجھا جاتا ہے جبکہ ایک صحت مند دل کیلئے بھی اس کا استعمال ضروری ہے۔ کیلے کے چھلکے میں اس کے پھل سے زیادہ حل پزیر فائبر موجود ہوتا ہے اس لیے چھلکا پھینک دینا آپ کو اس اہم ترین غذائی جز سے محروم کردیتا ہے۔
حل پزیر فائبرآپ کے خون کو کولیسٹرول جذب کرنے سے روک کر اسے بڑی آنت تک پہنچاتا ہے جس کے باعث یہ آپ کے خون کی نالیوں میں رکاوٹ بننے کے بجائے جسم سے خارج ہوجاتا ہے۔


قیمتی چیزیں چمکائیں
کھانے یا لگانے کے بجائے کیلے کا چھلکا دیگر طرح سے بھی فائدہ من ثابت ہوسکتا ہے۔ اسے جوتوں ، چمڑے کے بیگز یا چاندی کی چیزوں پر رگڑنے سے انہیں خوب چمکایا جاسکتا ہے۔ چھلکے میں موجود پوٹاشیم اس کام میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ بس چھلکے کی اندرونی سائیڈ کو متعلقہ اشیاء پر رگڑیں اورخوب چمکائیں۔

چھلکے کے بیش بہا فوائد سے مستفید ہونے سے پہلے اس بات کو یقینی بنالیں کہ کیلے کو بہت اچھی طرح سے دھویا گیا ہو۔ اس کے علاوہ کیلے کے چھلکے کو اسی حالت میں کھانے کے بجائے مزید طریقے بھی ہیں۔ بعض لوگ اسے 10 منٹ تک ابال کر بھی استعمال کرتے ہیں لیکن سب سے آسان یہی ہے کہ چمچ یا چھری کی مدد سے اس کا اندرونی گوداکھرچ کر کھایا جائے۔








Related Posts

0 Response to "کیلے کے چھلکے کے فائدے"

Post a Comment

Iklan Atas Artikel

Iklan Tengah Artikel 1

Iklan Tengah Artikel 2

Iklan Bawah Artikel